03:53 , 19 جون 2026
Watch Live

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے خلیجی خطے میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، تاہم امریکی بحری جہاز مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں بدستور موجود رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری موجودگی کا مقصد خطے میں سکیورٹی صورتحال کی نگرانی اور بین الاقوامی بحری راستوں کو محفوظ بنانا ہے تاکہ تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔ یہ پیش رفت بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

کونسل کے مطابق پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے باضابطہ اجازت نامے جاری کرے گی۔ اس کا مقصد جہاز رانی کو منظم کرنا اور سکیورٹی خطرات کو کم سے کم رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION